گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ڈسٹرکٹ بہاولپور کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں کثیر ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رمضانُ المبارک میں مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)