مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر میں دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سرپرستوں سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اولاد کی تربیت کیسے کرنی چاہیئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود سرپرستوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی اور سماجی خدمات کے بارے میں عاشقانِ رسول کو بتایا اور انہیں مالی تعاون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)