پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر جہلم میں قائم گارمنٹس کے کام سے وابستہ اسلامی بھائی کی دوکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ماہِ صیام کے روزوں کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کی ادائیگی کے بارے میں وہاں موجود عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ایک تاجر اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کی صورت میں اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)