پنجاب پاکستان کے شہر جہلم میں قائم جامع مسجد شیخ قائم دین میں دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے رمضانُ المبارک میں عبادت کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو زکوٰۃ جیسے اہم فریضے کے متعلق بتایا۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)