گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےسلسلے میں نگران کراچی  و رکن شوری حاجی امین عطاری نے حسین آباد گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رمضان عطیات اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


18 مارچ 202 ء کو پتوکی لاہور  میں دعوت اسلامی کے تحت مناجاتِ افطار کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم خان عطاری اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مناجات افطار میں عاشقان رسول نے اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کی اور روزہ داروں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سٹی ایسوسی ایٹس تین تلوار کلفٹن کراچی میں بلڈرز کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”استقبال ماہ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو رمضان المبارک سے قبل اس میں عبادت کے لئے تیاری کرنے اور اس ماہ زیادہ سے زیادہ عبادت کے ذریعے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 مارچ 2022ء کو کچھی میمن جماعت خانہ گاڑی کھاتہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، اسٹوڈنٹس اور کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


25 مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں سالانہ تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہو گا

قرآن پاک حفظ کرنے والے 1ہزار 45 اور ناظرہ مکمل کرنے والے5 ہزار 674 بچوں کواسناد دی جائیں گی

بچوں میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، انہیں قرآن پاک حفظ کروانے اور ناظرہ پڑھانے کے لئے دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں ہزاروں مدارس بنام ”مدرسۃ المدینہ“ قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال ان اداروں سے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےہزاروں بچوں اور بچیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہیں جس کے لئے ہر سال ملک و بیرون ملک ”تقسیم اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”سالانہ تقسیم اسناداجتماع“ منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے 1ہزار 45 اور 5 ہزار 674 بچوں کو ناظرہ مکمل کرنے پر اسناد دی جائیں گی۔

اس اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری 6ہزار 719 طلبہ کو اسناد تقسیم فرمائیں گے۔

بچوں کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ہر مسلمان کے لئے اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور اسلاف کرام کی تعلیمات کے مطابق گزارنا بہت ضروری ہے۔ ان کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے علمائے کرام کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے علمِ دین حاصل کرنا نہایت اہم ہے۔

عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی علم دین کی چراغ سے مسلمانوں کے قلوب کو روشن کرنے کے لئے مختلف وسائل مہیا کررہی ہے۔ ان ہی میں سے ایک وسیلہ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی سے ہر جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں شروع ہوجاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی علم دین سے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 24 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مدینہ میرج ہال پسرور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 مارچ 2022ء بروز پیر محمدی مسجد فوارہ چوک گارڈن ویسٹ کراچی میں استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”استقبال ماہ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رمضان المبارک سے قبل اس کی تیاری کرنے، اس ماہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے اور اپنے نیک اعمال میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


21 مارچ 2022 ء کو شالہ مار ٹاؤن لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شالہ مار ٹاؤن کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں شالہ مار ٹاؤن کے ذمہ داران کو 24 مارچ 2022ء بروز جمعرات نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں آمد اور اجتماع کی تیاریوں، مدنی عطیات جمع کرنے اور ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے ، کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


گزشتہ  دنوں دعوت اسلامی کے تحت جی الیون فیضان مدینہ اسلام آباد میں شبِ براءت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں توبہ کرنے کی فضیلت ، اصلاحِ نفس اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا ، اجتماع کے اختتام پر درود وسلام پڑھایا گیااور رقت انگیز دعا کروائی نیز صلوۃ التسبیح بھی جماعت کے ساتھ ادا کی گئی۔


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر اسلام  آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان ِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دعائے افطار و اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مناجاتی کلام بھی پڑھے۔

اس کے علاوہ بعد نماز مغرب شب براءت کے نوافل ادا کئے جس کی جماعت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 20  مارچ 2022ء بروز اتوار پتوکی لاہور کے اطراف گاؤں تارا گڑھ میں جامع مسجد فیضان مدینہ و مدرسۃ المدینہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ رحمت علی اور جمیل احمد نے 45 مرلہ رقبہ پر مشتمل یہ جگہ دعوت اسلامی کو وقف کی رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری نے اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مقامی عاشقان رسول کواپنے بچوں کو مدرسہ میں داخلہ دلوانے اور مسجد کو آباد کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 20مارچ 2022ء کو اڈا جملیرا میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور اہل محبت نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت ابو احمد محمد محسن رضا عطاری نماز کے مفسدات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: ابو احمد محمد محسن رضا عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا )