22 شوال المکرم, 1446 ہجری
اندورنِ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Mon, 18 Apr , 2022
3 years ago
اندورنِ سندھ کے
شہر عمر کوٹ میں قائم جامع مسجد فیضان مرشد میں دعوتِ اسلامی کے تحت 16
اپریل 2022ء بروز ہفتہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس حلقے
میں پاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری نے ’’صدقے
کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی زکوٰۃ و صدقات
دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو سنت اعتکاف
پر عمل کرتے ہوئے ماہِ صیام کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائے
حلقہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)