گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں واقع علاقہ گلشن ِسبحان کالونی میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک شخصیت نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز کے لئے ساڑھے 9 مرلےکا پلاٹ وقف کیا۔

اسی سلسلے میں 13 اپریل 2022ء بروز بدھ شخصیات کی موجودگی میں جامعۃ المدینہ گرلز کا سنگِ بنیاد رکھاگیا، اس دوران تحصیل نگران پتوکی مولانا فیضان عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔اس موقع پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے تعمیرات کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)