13 اپریل 2022ء بروز بدھ کراچی کے علاقے محمودآباد میں محفلِ ختمِ قراٰن کا انعقاد ہوا جس میں تاجران اور ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ محفل دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کے مولانا سعید عطاری مدنی نے ’’نزولِ قراٰن‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)