ماہ رمضان المبارک 1443ھ میں دعوت اسلامی کے تحت  پاکستان بھرمیں پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف ہونے جارہا ہے

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سال 1399ھ بمطابق 1979ء میں نور مسجد کاغذی بازار میٹھا در کراچی سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ الحمد للہ اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہےجن میں ہزار ہا اسلامی بھائی پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک 2022ء میں بھی پاکستان بھر میں پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف ہونےجارہاہے۔ اجتماعی اعتکاف میں نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تحیۃ الوضو، تحیۃ المسجد، تہجد، اشراق و چاشت، اوابین، صلوۃ التوبہ اور صلوۃ التسبیح کے نوافل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اجتماعی اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کو وضو، غسل، نماز اور دیگر ضروری احکام سکھائے جاتے ہیں، مختلف سنتیں اور دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں۔ افطار کے وقت رِقت انگیز مناجات اور دعاؤں کے پُرکیف مناظر ہوتے ہیں نیز نماز عصر اور تراویح کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جس میں اسلامی بھائی عقائد و اعمال، فضائل و مناقب، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت اور دیگر موضوعات سےمتعلق سوالات کے ذریعے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

اس سال رمضان المبارک 2022ء میں جن جن مقامات پر پورے ماہ کا اعتکاف ہونے جارہا ہے ان کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

سندھ: ٭عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ٭فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد ٭فیضان مدینہ عطار ٹاؤن میر پور خاص ٭فیضان مدینہ عمر کوٹ ٭فیضان مدینہ گلشن مدینہ نواب شاہ ٭فیضان مدینہ بیراج روڈ سکھر ٭فیضان مدینہ لاڑکانہ ٭فیضان مدینہ بھمبھور بدین

بلوچستان: ٭فیضان مدینہ نصیر آباد ڈیرہ اللہ یار ٭فیضان مدینہ کوئٹہ ٭فیضان مدینہ رخشان خاران ٭فیضان مدینہ لورالائی رکنی ٭فیضان مدینہ مکران گوادر

بہاولپور: ٭فیضان مدینہ خان پور ٭فیضان مدینہ خانقاہ ٭فیضان مدینہ بہاولپور ٭فیضان مدینہ بہاول نگر

ملتان: ٭فیضا ن مدینہ انصاری چوک ٭فیضان مدینہ پھاٹک لودھراں ٭فیضان مدینہ بورے روڈ نزد سپیریئر کالج وہاڑی ٭فیضان مدینہ خانیوال

ڈی جی خان:٭فیضان مدینہ لیہ ٭فیضان مدینہ ڈی جی خان ٭فیضان مدینہ جام پور ٭فیضان مدینہ روہیلانوالی

سرگودھا: ٭فیضان مدینہ سرگودھا ٭فیضان مدینہ میانوالی ٭فیضان مدینہ خوشاب ٭فیضان مدینہ بھکر

فیصل آباد: ٭فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن ٭فیضان مدینہ جڑانوالہ ٭فیضان مدینہ گوجرہ ٭فیضان مدینہ چنیوٹ ٭فیضان مدینہ مدن شاہ جھنگ

ساہیوال: ٭فیضان مدینہ ساہیوال ٭فیضان مدینہ اوکاڑہ ٭فیضان مدینہ پاکپتن ٭فیضان مدینہ عارف والا

لاہور: ٭فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ٭فیضان مدینہ کاہنہ نو ٭فیضان مدینہ قصور ٭فیضان مدینہ چونیاں ٭فیضان مدینہ ننکانہ ٭فیضان مدینہ شیخوپورہ ٭کوٹ رادھا کشن ٭پھول نگر

گوجرانوالہ:٭فیضان مدینہ گوجرانوالہ ٭فیضان مدینہ سیالکوٹ ٭فیضان مدینہ گجرات ٭فیضان مدینہ نارووال ٭فیضان مدینہ منڈی بہاؤ الدین ٭فیضان مدینہ حافظ آباد

راولپنڈی: ٭فیضان مدینہ ڈھوک فتح اٹک ٭فیضان مدینہ جہلم ٭فیضان مدینہ چکوال

کشمیر: ٭فیضان مدینہ میر پور ٭فیضان مدینہ مظفر آباد ٭فیضان مدینہ پونچھ باغ

خیبر پختونخواہ: ٭فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان ٭فیضان مدینہ مانسہرہ ٭فیضان مدینہ لکی مروت بنوں ٭فیضان مدینہ اسبنڈ مالاکنڈ ٭مسجد دربار پیر بابا بونیر مالاکنڈ ٭فیضان مدینہ پشاور

گلگت: ٭فیضان عبد الرحمن بن عوف مسجد گوری کوٹ

اسلام آباد: ٭فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور پنجاب کے عزیز بھٹی ٹاؤن میں مختلف شخصیات کے گھروں پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے مکمل طور پر دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں بعض شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات بھی دیئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 مارچ 2022ء بروز ہفتہ سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار کے گاؤں عبدالکریم درس کی ایک مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا ہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو پورے ماہِ رمضان کا روزہ رکھنے اور رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام20 مارچ 2022ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنل محمد ثوبان عطاری نے Tracking Happiness کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو سیرتِ مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 مارچ 2022ء کو واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ کے ایک میرج ہال میں تاجراجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کے لئے جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


15 شعبان المعظم 1443ھ بمطابق 18 مارچ 2022ء بروز جمعہ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات میں دعوتِ اسلامی کی جانب سےشبِ براءت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو پوری رات عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 مارچ 2022ء کو دی ایجوکیٹر اسکول گلشن اقبال خان پور اور میڈیکل کالونی بہاولپور میں سنتوں بھرے اجتماعات  کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، بلڈرز اور اساتذہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنل محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور شرکا کو اپنا قیمتی وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں شرکا نےاجتماع کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔


شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 مارچ 2022ء کو خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے انجینئرنگ آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے design your life کے موضوع پر بیان کیا ۔

آخر میں یونیورسٹی کی جانب سے محمد ثوبان عطاری کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔


18 مارچ 2022 ء بروز جمعہ پتوکی  لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرااجتماع شبِ براءت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی نعیم خان عطاری نے ”فضائل شب براءت “ پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے توبہ کرنے ، لوگوں کو معاف کرنے اور شبِ براءت کی رات میں دیگر نوافل ادا کرنے کا ذہن دیا جس پر لوگوں نے باجماعت نوافل اداکیں۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


19 مارچ 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت دعائے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رمضانُ المبارک میں مکمل روزے رکھنے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم بارہ دری گراؤنڈ نزد دربار میاں میر رحمۃُاللہِ علیہ مصطفی آباد میں اجتماعِ شبِ براءت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ سرکاری ڈویژن لاہور حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اجتماع میں آنےوالے اسلامی بھائیوں کے لئے لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کثیر عاشقانِ رسول نے 15 شعبانُ المعظم کا روزہ رکھا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مارچ 2022 ء کو جیکب آباد سندھ فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے تحت شبِ براءت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ اور اطراف سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور غلام شبیر عطاری و نزاکت حسین عطاری نے نعت رسول مقبول پڑھا ، مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد زاہد عطاری نے عذاب قبر کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جبکہ قاری محمد سہیل رضا عطاری نے صلوۃ تسبیح کے نوافل جماعت سے پڑھائی بعد نماز ذکر واذکار اور صلوۃ وسلام پڑھایا گیا ، اجتماع پاک کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اسلامی بھائیوں نے پندرہویں شعبان المعظم کا روزہ بھی رکھا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )