پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع علاقہ منصور آباد گلی نمبر 17 میں افتخار عطاری کے گھر پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سمیت ذمہ داران کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مختلف دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)