22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں واقع
ریڈیو پاکستان کے آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں مختلف افسران
سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
دورانِ میٹ اپ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد جنید عطاری مدنی نے وہاں موجود افسران کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف کروایا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے بعد
نمازِ تراویح جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول
میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ (رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)