22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شاد باغ لاہور میں مختلف مقامات پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دینی ماحول سے ہر
دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں ہونے والے اعتکاف
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)