22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران ننکانہ ڈسٹرکٹ محمد شکیل عطاری کے والد کے
انتقال پر ذمہ داران کی تعزیت
Thu, 7 Apr , 2022
2 years ago
گزشتہ دنوں ننکانہ
ڈسٹرکٹ کے نگران محمد شکیل عطاری کے والد کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا جس
پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پڑھائی جبکہ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے
لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی رہا۔
رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے
ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)