22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
10رمضانُ
المبارک 1443ھ بمطابق 11 اپریل بروز پیر ڈیفنس لاہور میں مختلف مقامات پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے
ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں ہونے والے
اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)