پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز  کے بچوں سمیت قاری صاحب نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ڈویژن ڈی جی خان کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ ذمہ دار نے بچوں کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)