دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب کے شہر جہلم میں تجارت سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ماہِ صیام و غفران میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز زکوٰۃ جیسے اہم فریضے کی مکمل ادائیگی کے لئے تربیت فرمائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے متعلق کلام کیا اور عاشقانِ رسول کو اپنی زکوٰۃ و عطیات مختلف شعبہ جات کے لئے دینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)