29 مارچ 2022ء بروز منگل دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران و شخصیات کے ہمرہ حاجی محمد اسد عطاری اور حاجی عبد اللہ عطاری کے گھر (پیرا ڈائز ویلی میں) آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں حاجی محمد اسد عطاری اور حاجی عبدللہ عطاری کے والد کا انتقال ہوا گیا تھا جس پر نگران پاکستان مشاورت اور دیگر اسلامی بھائیوں نے حاجی محمد اسد عطاری اور حاجی عبد اللہ عطاری کے گھر پر جاکر ان سے تعزیت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور حاضرین میں ’’فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کا لکھا ہوا کلام بھی پڑھا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)