ماہ رمضان المبارک 1443ھ میں دعوت اسلامی کے تحت پاکستان بھرمیں پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف ہونے جارہا ہے

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سال 1399ھ بمطابق 1979ء میں نور مسجد کاغذی بازار میٹھا در کراچی سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ الحمد للہ اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہےجن میں ہزار ہا اسلامی بھائی پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک 2022ء میں بھی پاکستان بھر میں پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف ہونےجارہاہے۔ اجتماعی اعتکاف میں نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تحیۃ الوضو، تحیۃ المسجد، تہجد، اشراق و چاشت، اوابین، صلوۃ التوبہ اور صلوۃ التسبیح کے نوافل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اجتماعی اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کو وضو، غسل، نماز اور دیگر ضروری احکام سکھائے جاتے ہیں، مختلف سنتیں اور دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں۔ افطار کے وقت رِقت انگیز مناجات اور دعاؤں کے پُرکیف مناظر ہوتے ہیں نیز نماز عصر اور تراویح کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جس میں اسلامی بھائی عقائد و اعمال، فضائل و مناقب، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت اور دیگر موضوعات سےمتعلق سوالات کے ذریعے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

اس سال رمضان المبارک 2022ء میں جن جن مقامات پر پورے ماہ کا اعتکاف ہونے جارہا ہے ان کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

سندھ: ٭عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ٭فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد ٭فیضان مدینہ عطار ٹاؤن میر پور خاص ٭فیضان مدینہ عمر کوٹ ٭فیضان مدینہ گلشن مدینہ نواب شاہ ٭فیضان مدینہ بیراج روڈ سکھر ٭فیضان مدینہ لاڑکانہ ٭فیضان مدینہ بھمبھور بدین

بلوچستان: ٭فیضان مدینہ نصیر آباد ڈیرہ اللہ یار ٭فیضان مدینہ کوئٹہ ٭فیضان مدینہ رخشان خاران ٭فیضان مدینہ لورالائی رکنی ٭فیضان مدینہ مکران گوادر

بہاولپور: ٭فیضان مدینہ خان پور ٭فیضان مدینہ خانقاہ ٭فیضان مدینہ بہاولپور ٭فیضان مدینہ بہاول نگر

ملتان: ٭فیضا ن مدینہ انصاری چوک ٭فیضان مدینہ پھاٹک لودھراں ٭فیضان مدینہ بورے روڈ نزد سپیریئر کالج وہاڑی ٭فیضان مدینہ خانیوال

ڈی جی خان:٭فیضان مدینہ لیہ ٭فیضان مدینہ ڈی جی خان ٭فیضان مدینہ جام پور ٭فیضان مدینہ روہیلانوالی

سرگودھا: ٭فیضان مدینہ سرگودھا ٭فیضان مدینہ میانوالی ٭فیضان مدینہ خوشاب ٭فیضان مدینہ بھکر

فیصل آباد: ٭فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن ٭فیضان مدینہ جڑانوالہ ٭فیضان مدینہ گوجرہ ٭فیضان مدینہ چنیوٹ ٭فیضان مدینہ مدن شاہ جھنگ

ساہیوال: ٭فیضان مدینہ ساہیوال ٭فیضان مدینہ اوکاڑہ ٭فیضان مدینہ پاکپتن ٭فیضان مدینہ عارف والا

لاہور: ٭فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ٭فیضان مدینہ کاہنہ نو ٭فیضان مدینہ قصور ٭فیضان مدینہ چونیاں ٭فیضان مدینہ ننکانہ ٭فیضان مدینہ شیخوپورہ ٭کوٹ رادھا کشن ٭پھول نگر

گوجرانوالہ:٭فیضان مدینہ گوجرانوالہ ٭فیضان مدینہ سیالکوٹ ٭فیضان مدینہ گجرات ٭فیضان مدینہ نارووال ٭فیضان مدینہ منڈی بہاؤ الدین ٭فیضان مدینہ حافظ آباد

راولپنڈی: ٭فیضان مدینہ ڈھوک فتح اٹک ٭فیضان مدینہ جہلم ٭فیضان مدینہ چکوال

کشمیر: ٭فیضان مدینہ میر پور ٭فیضان مدینہ مظفر آباد ٭فیضان مدینہ پونچھ باغ

خیبر پختونخواہ: ٭فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان ٭فیضان مدینہ مانسہرہ ٭فیضان مدینہ لکی مروت بنوں ٭فیضان مدینہ اسبنڈ مالاکنڈ ٭مسجد دربار پیر بابا بونیر مالاکنڈ ٭فیضان مدینہ پشاور

گلگت: ٭فیضان عبد الرحمن بن عوف مسجد گوری کوٹ

اسلام آباد: ٭فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11


2 مارچ 2022 ء کو سیالکوٹ کے اُگوکی ڈویژن کے اِیمان میرج ہال میں تاجران اور شخصیات اجتماع  منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”معجزۂ معراج “اور ”شان و رفعتِ مصطفیٰ ﷺ “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اِس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ نگران سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری ، اگوکی ڈویژن کے نگران اسلم عطاری اور دیگر مقامی اسلامی بھائی بھی موجود تھے ۔

اِس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سیالکوٹ نے رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب دِلائی ۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے بیان کے آخر میں شرکاکو نمازوں کی پابندی ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کروائِیں ۔


سندھ پاکستان کےبلدیہ ٹاؤن  کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول کی نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  DHA لاہورمیں دعائے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔

بعدازاں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کورنگی میں قائم جامع مسجدرضا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز فیضان بغداد، فیضان مولا علی اور قاعدہ و ناظرہ کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبہ روحانی علاج لانڈھی ٹاؤن کے ذمہ دار ندیم عطاری سے اُن کے بھانجے عثمان عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کورنگی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے قصبےموڑکھنڈا ضلع ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قائم ٹیچرز ٹریننگ کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے پرنسپل سے 3 مقامات پر مدرسۃ المدینہ لگانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے علاقے رنگپورہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ معراجُ النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نےکافی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ رنگپورہ ٹاؤن حاجی سرفراز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شبِ معراج کے واقعات کو بیان کیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نےقصیدۂ معراجیہ پڑھا ۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر دعا کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نارتھ کراچی، کریلا اسٹاپ سیکٹر 5B/3میں پہلا یتیم خانہ بنام ”مدنی ہوم“ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

”مدنی ہوم“ 15کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFکے تحت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر 5B/3کریلا اسٹاپ پر واقع مدینہ مسجد سے متصل جگہ پر پہلے مدنی ہوم ”یتیم خانہ“ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل تعمیرات کم و بیش 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائیگا۔

تقریب سنگ بنیاد میں مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مفتی محمد جمیل عطاری مدنی، اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی محمد امین قافلہ عطاری اوردیگر ذمہ داران سمیت نعت خواں، ڈپٹی کمشنر سینٹرل، بزنس مین اور مقامی معززین بھی شریک ہوئے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن اور استحکام کے لئے بچپن ہی سے یتیم بچوں کو دینی ماحول فراہم کریں گے جس سے ہمارے معاشرے میں مزید بہتری آئے گی۔

رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سارے بچے ہوتے ہیں کہ جو یتیم ہوجاتے ہیں، لاوارث ہوجاتے ہیں، بعض اوقات ان کے والدین کے اندر جدائی ہوجاتی ہےاور بچہ کسی سائے کے بغیر رہ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے یتیم کی سرپرستی کرنے کے حوالے سے بہت سےفضائل بھی سن رکھے ہیں، بظاہر تو یہ لگتا ہےہم سب کو ایک ایک بچے کو اپناکر اس کی پرورش کرنی چاہیئےاور جنت کے خزانے حاصل کرنےکے لئے ان بچوں کو اپنے گھر میں رکھنا چاہیئے، مگر آج کے دور میں یہ آسان نہیں ہےلیکن دعوت اسلامی نے ہمارے لئے کام کرنابڑا آسان کردیاکہ اتنی بڑی فضیلتیں جو قرآن و حدیث میں آئیں ہےان کو حاصل کرنے کے لئےاور اگر ہم ان دکھیارے بچوں کو اسپانسر Sponsor کرنا چاہتے ہیں تو ایک شاندار ادارہ بنانے کی طرف دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ FGRFنے قدم بڑھادیا ہے۔

مولانا عبد الحبیب عطاری نے اس کی پلاننگ کے حوالےسے بریفنگ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایک بچہ جو ہمارے پاس آئے گا اس کا یہی گھر ہوگا، اس کی یہی فیملی ہوگی، دعوت اسلامی اس کے لباس، اس کے علاج، اس کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کے حوالے سے کفالت کرے گی۔ اس بچے کو دینی و دنیاوی دونوں تعلیم دی جائے گی، تعلیم دیتے وقت مستقبل میں اس کے روزگار کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ دعوت اسلامی کے پلان میں یہ بھی شامل ہے کہ جو بچہ یہاں سے پرورش حاصل کرے گا اسے دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ترجیحی بنیادوں پرEmployeeبھی رکھا جائے گا۔

بیان کے بعد یتیم خانہ بنام ”مدنی ہوم“ کا سنگ بنیاد دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام، اراکین شوریٰ، ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت دیگر عاشقان رسول نے مل کر رکھا۔


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ معراجِ مصطفٰی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسکہ کابینہ حاجی عثمان طاہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شبِ معراج کے واقعات کو بیان کیا نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قصیدۂ معراجیہ پڑھا۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر دعا کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات (جن میں گھریلو صدقہ بکس، ڈونیشن سیل اور ڈونیشن بکس شامل تھے) کے ذمہ داران سمیت ٹاؤن نگران کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی سا بق آئی جی پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمٰن کے گھر آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں سا بق آئی جی پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمٰن کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھاجس پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سا بق آئی جی پنجاب کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے سا بق آئی جی پنجاب سے تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو فکر آخرت کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)