ملک بھرمیں سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا
انعقاد، حاجی شاہد عطاری نے بیان فرمایا
ملک بھر
میں سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد
حفظ
مکمل کرنے والے 8 ہزار 895 اور 44ہزار 691بچوں
اور بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر اسناد پیش کی گئیں
27
مارچ 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے
مختلف شہر وں میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، دار السلام ٹوبہ پنجاب، لاڑکانہ سندھ، گلشن راوی
لاہور، ملتان، کھرڑیانوالہ، سانگھڑ، ڈیرہ غازی خان،نواب شاہ، بحریہ روڈسندھ، سکھر،
شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملکوال، ظفروال، سیالکوٹ ، پشاور، لیہ اور
جہلم سمیت سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں
ہزاروں طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قرآن پاک یاد کرنا ہے آسان“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور قرآن پاک میں بیان ہونے والے واقعات سمیت دیگر
امور پر گفتگو کی۔
بیان
کے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام بھی سنایا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بچوں اور
ان کےسرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے اور بچوں
کو جامعۃ المدینہ میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔
اجتماع
کے آخر میں سینکڑوں مقامات پر سال 2021ء میں حافظِ قرآن بننے والے 8 ہزار 895 اور
تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ مکمل کرنے والے 44ہزار 691 بچوں اور بچیوں میں اسناد
تقسیم کئے گئے۔
واضح
رہے پاکستان بھر میں قائم مدارس المدینہ سے اب تک 1لاکھ 9ہزار82 بچے اور
بچیاں حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں
اس کے علاوہ تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے
بچوں اور بچیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 998 ہے۔اس کے علاوہ پورے پاکستان میں قائم 4 ہزار 707 مدارس
المدینہ بچے اور بچیوں کو قرآن پاک کی مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔