مردان کے بڑے عالمِ دین علامہ فضل سبحان قادری خان صاحب سے ملاقات کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5کا دورہ کیا
جس دوران انہوں نے مردان کے بڑے عالمِ دین
حضرت علامہ فضل سبحان قادری خان صاحب کے
گھر پر اُن سے ملاقات کی۔
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دنیا بھر میں کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں فضل سبحان قادری خان صاحب نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
30دسمبر کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں جانشین امیر اہلسنت حاجی عبیدرضا عطاری بیان فرمائیں گے
حضرتِ
سیدنا عبداللہ بن عَمرو رضی اللہ عنہما سے روايت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ
لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمايا ”تھوڑا علم زیادہ
عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ پاک کی عبادت کرناہی کافی ہے
اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے“۔ (طبرانی اوسط ، با ب المیم، رقم ۸۶۹۸، ج ۶،
ص۲۵۷)
حضرتِ
سیدنا حذیفہ بن یَمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سید المبلغین، رحمۃ اللعلمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلّم
نے ارشاد فرمایاکہ” علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا
بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے“۔ (طبرانی
اوسط ، رقم ۳۹۶۰،ج ۳
،ص ۹۲)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بھی مسلمانوں کو علم دین سیکھنے کے لئے مختلف
مواقع فراہم کرتی ہے۔ ان میں سے ایک ایونٹ ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی
سے ہر جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہوتا ہے۔ ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ اور
مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت
انگیز دعا اور رات آرام کے بعد نماز تہجد ادا کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اجتماع میں
رات گزارنے والے بعض عاشقان رسول نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کے بعد نیکی کی
دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں بھی سفر کرتے ہیں۔
اس
ہفتےبھی 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی
چینل پر بعد نماز عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پرہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائیگا
جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اورنگی ٹاؤن کی
جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15، نزد 13 نمبر بس اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤ الدین میں رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری اور جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال، لاہور میں مولانا محمد ثوبان
عطاری کا بیان ہوگا۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر نگرانِ
ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے دینی کاموں کےسلسلے میں پتوکی کے نظام پورہ
گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پھول منڈی
میں چوک درس دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور
نورانی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایڈووکیٹ حاجی محمود
عطاری کی تائی امی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر ریلوے
اسٹیشن والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد نصیر
عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے 30 دسمبر 2021ء
اور 6 جنوری 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے سنتوں بھرے اجتماعات کے
انتظامات اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے متعلق
مفید مشورے دیئے۔
واضح رہے30 دسمبر 2021ء اور 6 جنوری 2022ء کو
منعقد ہونے والے اجتماعات میں نگران ِڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم عطاری اور رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ پاکستان حاجی شاہد عطاری کی رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری کے والد سے عیادت
پچھلے دنوں لاہور مزنگ اڈامیں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کے والدِ محترم بیمار ہوگئے ۔ دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ رکنِ شوریٰ کے والد سے ان کے گھر جاکر عیادت فرمائی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے اُن سے خیرت
پوچھتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دھمتھل ظفر وال کے اطراف گاؤں سوئیاں میں قاری
حسن عطاری کے بھائی جان اور ان کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرا
اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ نارووال مولانا سہیل
عطاری مدنی نے ’’فکر آخرت‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاپنی آخرت کی تیاری کرنے کے حوالے
ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکا کو اپنے بچوں کو
حافظِ قراٰن اور عالمِ باعمل بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
سرکار
مدینہ، راحت قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
فرمان مغفرت نشان ہے: ”جو شخص علم طلب کرتا ہے تو وہ اس کےگزشتہ گناہوں کا
کفارہ ہوجاتا ہے“۔ (ترمذی، کتاب العلم، باب طلب العلم 4/295، حدیث
2657)
اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے
اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرماتا ہے۔ (صحیح بخاری، ج1، ص43، حدیث71)
عاشقان
رسول کو نیکی راہ پر گامزن کرنے اور ان کے دلوں گناہوں کی نفرت پیدا کرنے کے لئے ہرجمعرات
کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح آج رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع
شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ سوئی گیس پائپ لائن سلارہ روڈ چنیوٹ
سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری”اللہ پاک کے پاکیزہ ناموں کی برکت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جلالپور
صوبتیاں میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema
معروف ثناخواں خالد حسنین خالد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا
نامور
نعت خواں، مداحِ درِ حبیب، عاشقِ رسول جناب خالد حسنین خالد صاحب دل کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 18 دسمبر
2021ء کو 43 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
ضلع
چکوال سے تعلق رکھنے والے مرحوم خالد حسنین خالد کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ بھیرہ
شریف کے سید امین الحسنات شاہ صاحب کی
امامت میں ریلوے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں
تقریباً سوا لاکھ عاشقان رسول شریک ہوئے جس میں پیر حسنین فاروق شاہ صاحب سجادہ
نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف، صاحبزادہ ندیم سلطان قادری صاحب سجادہ نشین جھونگل
شریف، پیر سید عاشق حسین شاہ صاحب میال شریف، پیر سید سلطان شاہ ہمدانی میال شریف،
خلیفہ مجاز کھمکول شریف اسلام آباد رانا شیر خان صاحب سمیت بڑی تعداد میں نعت خوان حضرات اور دیگر سیاسی ، سماجی، مذہبی و روحانی شخصیات نے
شرکت کی۔
مرحوم
ثناءخوان مصطفٰے صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم خالد حسنین خالد کو انہیں کے بنائے ہوئے اور انہیں
کے زیر انتظام چلنے والے جامعۃ المصطفٰے چوآچوک چکوال میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
معروف
نعت خواں خالد حسنین خالد کا تعلق ایک پسماندہ اور متوسط گھرانے سے تھا اور انہوں نے
نورِ مجسم نعت اکیڈمی بنا کر نعت خوانی کا آغاز کیاتھا۔ مرتضیٰ ہوٹل کے عقب میں
نور مجسم نعت اکیڈمی بنائی گئی جہاں سے خالد حسنین خالد کے متعدد شاگردوں نے نعت
خوانی کی تربیت حاصل کی اور پھر ان کاشمار بھی معروف نعت خوانوں میں ہونے لگا
تھا۔خالد حسنین خالد کو دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے علاوہ برطانیہ میں بھی حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان اقدس میں نعتیں پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا
اور وہ عالمی سطح پر نعت خوانی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے تھے۔
ان کے
انتقال سے قبل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں اللہ کا ذکر کرتے ہوئے
دکھائی جارہے ہیں۔ جب یہ ویڈیو مدنی مذاکرے میں بھی چلائی گئی تو امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ آخری
لمحے میں اللہ کا ذکر کرنا بڑی خوش نصیبی ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ ”جس کا آخری کلام
لاالہ الا اللہ ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا“۔سبحان اللہ ، اللہ پاک خالد حسنین
خالدصاحب کے صدقے ہمیں بھی کلمہ نصیب
فرمائے۔ اٰمین
آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید
مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ آقا کے
ثناء خوانوں کی چاندی ہی چاندی ہے، نعت خوانی کوئی معمولی شرف نہیں ہے۔ جس کو ملے
ملے، مگر نعت اللہ کی رضا کے لئے پڑھی جائے ، اگر بالفرض کوئی پیسوں کے لئے پڑھتا ہےکہ اگر پیسے نہیں ملیں گے تو
نہیں پڑھیں گےتو پھر ایسے نعت خوانوں کے لئے
کوئی فضیلت نہیں ہے بلکہ پیسے کے لئے پڑھنا گناہ ہے۔ جو نعت خواں اللہ کی رضا کے
لئے نعت پڑھے گا تو ان شاء اللہ اس کا بیڑہ پار ہوگا۔ سرکار کی نعت خوانی یہ بہت
بڑا شرف ہے۔ اللہ ہم سب کو نصیب فرمائے۔ اٰمین ۔
نعت
خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں
قبر
میں بھی مصطفٰے کے گیت جاتے جائیں گے
گزشتہ دنوں کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں قائم
عطیہ نثار مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی اوراخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔
بعدازاں دعااور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا نیز
دو بزرگ اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کے ہاتھوں
عمامہ شریف سجانے کی سعادت حاصل کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے کے
لئے چوک درس دیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اسے جاری رکھنے کی نیت بھی
کروائی۔
اس موقع
پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران اس
اجتماعِ پاک میں شریک تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان میں ایک
شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سونے(گولڈ) کے تاجران سمیت
دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا،نگرانِ پاکستان
مشاورت نے ’’اصلاحِ معاشرہ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔بعدازاں
عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی محمد
امین عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نواب شاہ میں
ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سونے(گولڈ) کے تاجران
سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا،نگرانِ پاکستان
مشاورت نے ’’اصلاحِ معاشرہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔بعدازاں
عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی
کی نئی تنظیمی تقسیم کاری کے
حوالے سے اراکینِ شوریٰ کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لا ہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
اراکینِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری، حاجی منصور عطاری، حاجی جنید عطاری، حاجی اظہر عطاری، حاجی اسد عطاری مدنی اور حاجی
وقارالمدینہ عطاری سمیت اہم ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے صوبہ
پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی صوبائی مشاورت، ڈویژن مشاورت اور ڈویژن نگرانوں کا اعلان کیا۔
الحمد للہ عزوجل صوبۂ پنجاب کے صوبائی نگران
رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری، لاہور ڈویژن ومیٹرو پولیٹن کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
عطاری ، پنڈی ڈویژن و اسلام آباد
کےنگران رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری،
جہلم ڈویژن کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی بغداد عطاری، گجرانوالہ کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری اوراوکاڑاہ ڈویژن کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی رفیع
عطاری مقررہوئے۔