26 مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سٹی ٹاور لاہور میں مختلف شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شخصیت کی رہائش جاکر ان سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شخصیات نے اپنی نیتیں پیش کیں۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔