پنجاب پاکستان کے علاقےگلبرک کالونی فیصل آباد میں 30 مارچ 2022ء بروز بدھ حاجی صدیق عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور ذمہ داران سمیت شخصیات نے شرکت کی ۔

اس دوران نگران ِپاکستان مشاورت نے ’’صدقے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ چندے کے لئے رقم جمع کروئی اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔حلقے کے اختتام پر شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)