حاجی محمد علی عطاری کی صاحبزادی کی ولیمہ میں نگران پاکستان اور اراکین شوریٰ کی شرکت
.jpg)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی بیٹی کی رخصتی کے بعد 13دسمبر 2021ء بروز بدھ کو فیصل
آباد کینال روڑ پر واقع ایک شادی حال میں
ولیمہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد شاہدعطاری ، حاجی محمد رفیع عطاری ، حاجی محمد جنید عطاری ، حاجی محمد علی عطاری اور دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران
پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اس تقریب میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔نگران پاکستان نے دلہا اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور آخر میں دعا بھی کروائی۔
16دسمبر کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری بیان فرمائیں گے

امیر
المؤمنین مولیٰ مشکل کشا شیر خدا کرم اللہ وجھہ الکریم سے مروی ہے
کہ حضور نبیٔ رحمت، شفیع امت صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے،
موزے یا کپڑے پہنتا ہے تو اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہی اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (المعجم
الاوسط، ۴/۲۰۴، حدیث)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ دو عالم کے مالک و مختار، باذن پررو دگار، مکی مدنی سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگ جنت کے باغات میں سے گزرو تو میوہ چن
لیا کرو“۔ اس پر کسی نے عرض کی: جنت کے باغات کیا ہیں؟ تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”علم کی مجالس“۔ (المعجم الکبیر،۱۱/۷۸، حدیث:۱۱۱۵۸)
عاشقان رسول کو علمِ دین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض
مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے
کی طرح 16 دسمبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر
تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹینکی،
باغ والی مسجد نزد واٹر پلانٹ مظفر گڑھ سے
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری”فکر آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ قصر
نور میرج ہال ضلع ننکانہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور غوثیہ
مسجد مہاجر کیمپ ساڑھے چار نمبر بلدیہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر
میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema
سیّدنا
لعل شہباز قلندر کے مزار شریف پر رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری کی حاضری

اولیائے کرام کے مزارات کی زیارت کرنا باعث
خیروبرکت اور اُن کے وسیلے سے دعائیں مانگنا قبولیت کا سبب ہے۔اسی سلسلے میں
11دسمبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ صوبۂ سندھ پاکستان کے شہر سیہون شریف ضلع جامشورو میں واقع سیّدنا
لعل شہباز قلندر رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔رکنِ شوریٰ نے مزار شریف پر فاتحہ
خوانی اور دعا کا اہتمام بھی کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین)
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اطراف وزیرِ
آباد میں شعبہ عشر اورشعبہ اسلامی بھائیوں
کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ کابینہ محمد امتیاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےمختلف
اہم نکات پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے وفد کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان
محمود چوہدری سے ملاقات
.jpg)
8
دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
سے ملاقات کی۔
ترجمان
دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان
محمود چوہدری کو دعوت اسلامی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر
سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔
صدر
آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دعوت اسلامی کی کاشوں کا سراہا اور یقین
دلایا کہ آزادکشمیر میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حکومت ہر طرح کی
معاونت اور تعاون فراہم کرے گی۔
دعوت
اسلامی کے وفد میں اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی وقار المدینہ
عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کےتحت8دسمبر2021ءبروزبدھ
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں جامعۃالمدینہ(بوائزوگرلز)،
مدرسۃ المدینہ (بوائزوگرلز) اور فیضان مدینہ رینوویشن کےذمہ داران کامدنی مشورہ منعقدہوا۔
اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی
اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی
نےبھی اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتےہوئےشعبوں کےدینی کاموں کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان نےجامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ
اورمدنی مراکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کےحوالےسےمدنی پھولوں سےنوازا۔
11 دسمبر سے دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور
شریف اوکاڑہ میں ”علم توقیت کورس“ شروع
ہونے جارہا ہے

شائقین
علم توقیت کے لئے خوشخبری
شعبہ
اوقات الصلوۃ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ سے تین دن کے
لئے دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپور شریف (اوکاڑہ) میں ”علم توقیت کورس“ شروع ہونے
جارہا ہے۔
یہ
کورس حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ مفتی پیر محمد محب اللہ نوری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی سربراہی
میں نگران شعبہ اوقات الصلوٰۃ (دعوت
اسلامی)و
ماہر علم توقیت مولانا محمد وسیم عطاری کروائیں گے۔
اس
کورس کی ٹائمنگ صبح 8:00 سے شام 4:00 بجے تک ہےجبکہ کورس کے شرکا کو قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
اس کورس میں آپ سیکھ سکیں گے:
٭پانچوں
نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭چھ ماہ کا دن، چھ
ماہ کی رات کہاں، کیسے اور کیوں ہوتے ہے؟ ٭دن
اور رات چھوٹے اور بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭دو
شہروں کے اوقات میں فرق کیوں ہوتا ہے؟ ٭مختلف
ممالک کے اوقات مختلف کیوں ہوتے ہیں؟ ٭D.S.Tکیا
مراد ہے؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا ہے؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمت قبلہ معلوم کرنا ٭د ن رات کیسے بنتے ہیں؟
٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭عالمی
گھڑی کیا چیز ہے اور یہ کہاں واقع ہے؟ ٭رمضان المبارک
کبھی سردیوں اور کبھی گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟ ٭نقشہ
نظام الاوقات کیسے ہوتا ہے؟ ٭سورج دیکھ کر گھڑی ملانے کا فارمولا۔۔۔۔ اور بہت کچھ
کورس
میں شرکت کرنے اور مزید معلومات کےلئے ان
نمبرز پر رابطہ کریں:
4771014-03457526622(044)
9دسمبر کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں جانشین امیراہلسنت حاجی
عبید رضا عطاری بیان فرمائیں گے

حضرتِ
سیِّدُنا اَنس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحب لَولاک، سیّاحِ
افلاک صلَّی
اﷲ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: ”طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ یعنی
علم کا حاصل کرناہر مسلمان مرد (وعورت) پر فرض ہے۔“ (شعب الإیمان،باب في طلب العلم، الحدیث:
۱۶۶۵، ج۲،
ص۲۵۴)
امیرالمؤمنین حضر تِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کرم
اللہ وجہہ الکریم
سے روایت ہے کہ خاتم المرسلین، رحمۃ اللعالمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہ وسلَّم نے
فرمایا کہ ”جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے یا موزے یا کپڑے پہنتا ہے، اپنے گھر کی
چوکھٹ سے نکلتےہی اُس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔“ (المعجم
الاوسط ، باب المیم ،الحدیث :۵۷۲۲،ج ۴، ص ۲۰۴)
علم کی
روشنی سے جہالت اور گمراہی کے اندھیروں سے
نجات ملتی ہے ۔جو خوش نصیب مسلمان علمِ دین سیکھتا ہے اُس پر رحمتِ خداوندی کی
چھماچھم برسات ہوتی ہے ۔احادیثِ مبارکہ میں یہ مضامین موجود ہیں کہ جو شخص علمِ
دین حاصل کرنے کے لیے سفر کرتا ہے تو خدا عزوجل اُسے جنت کے راستوں میں سے ایک راستے
پر چلاتا ہے اور طالبِ علم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے فَرِشتے ا پنے پروں کو
بچھا دیتے ہیں اور ہر وہ چیز جو آسمان و زمین میں ہے یہاں تک کہ مچھلیاں پانی کے
اندر عالِم کے لئے دعائے مغفرت کرتی ہیں اورعالم کی فضیلت عابِد پر ایسی ہے جیسی
چودھویں رات کے چاند کی فضیلت ستاروں پر، اور علماء ،انبیائے کرام علیہم السلام کے
وارِث و جانشین ہیں۔ (شوق
علم دین، تذکرہ امیر اہلسنت، قسط 4، ص7)
عاشقان
رسول میں علمِ دین کو عام کرنے کے لئے ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر
بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح 9
دسمبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع
شروع ہوجائے گا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے جانشین امیر اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی خصوصی بیان فرمائیں گے جبکہ ذیشان کالونی گراؤنڈ
نزد مدرسہ انوار مصطفٰے کمالیہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور
جامع مسجد نایاب پارک سلامت پورہ لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنل محمد ثوبان عطاری سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema
.jpeg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان غوث پاک ڈیفنس کراچی میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تنظیمی
و اخلاقی تربیت کی۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنڈی بھٹیاں پنجاب میں طلبہ کے لئے تربیتی نشست کا
اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تنظیمی
و اخلاقی تربیت کی۔
حیدر آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد،
نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری نے
بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
حیدر آباد اور اس کے اطراف سمیت میرپور خاص، نوابشاہ، سانگھڑ، لاڑکانہ، گھوٹکی،
عمر کوٹ، ڈیرہ اللہ یار اور کئی شہروں سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے
کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے 3دن، 12 دن اور ایک
ماہ کے قافلے سفر کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ مدنی قافلہ میں سفر
کرنے سے گناہوں سے دور ہوتا ہے، نمازیں قضا کرنے سے بچتاہے کیونکہ مدنی قافلے میں باجماعت
نماز پرھنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ معاشرے میں رہنے کا سلیقہ آتا ہے۔
اجتماع
کے بعد عاشقان رسول 3دن، 12دن اور ایک ماہ کے لئے مدنی قافلے میں روانہ ہوئے۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری، نگران
زون اور نگران کابینہ بھی موجود تھے۔
اسلام آبادمیں مختلف شعبۂ زندگی سےتعلق
رکھنےوالےاسلامی بھائیوں کی تربیت

دعوتِ اسلامی کےتحت 6دسمبر2021ءبروزپیرمدنی
مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آبادمیں تاجران سمیت مختلف شعبۂ زندگی سےتعلق رکھنے والے شٍخصیات
کےلئےایک سیشن کاانعقادکیاگیاجس میں کثیرتعدادامیں شخصیات نےشرکت کی۔