سیدنا امام جعفر صادق کے یوم عرس پر کھیر پوری کی نیاز
کرنے والوں کے لئے دعائے عطار
ماہ رجب کو کئی بزرگانِ دین سے نسبت حاصل ہے۔ ان ہی میں سے
ایک بزرگ آلِ نبی، اولادِ علی، اہل بیت کے سرکے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ
اللہِ علیہ
کا بھی ہیں جن کا عرس 15 رجب المرجب کو دنیا بھر میں مذہبی جوش و
خروش سے منایا جاتا ہے۔عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت اس دن خاص طورپر اُن کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کرتے ہیں ۔کئی
مقامات پر قرآن خوانی، اوراد و ظائف کے ساتھ ساتھ کھانے میں کھیرپوری کا بھی
انتظام کیا جاتا ہے۔
15
رجب المرجب 1443ھ کو سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کا
سالانہ عرس منانے کے حوالے سے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی
خواہش کا اظہار کیا اور عاشقان رسول کو اس کی ترغیب اور دعاؤں سے نواز تے ہوئے
فرمایا :
15
رجب کو اہل بیت کے سر کے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ
اللہِ علیہ
کا یوم عرس ہے۔ اس دن عاشقان صحابہ و اہل بیت خصوصیت کے ساتھ کھیر پوری کی نیاز
کرتے ہیں، تو میری یہ خواہش ہے کہ15 رجب المرجب 1443ھ کی رات گھر گھر، گلی گلی،
مسجد مسجدکھیر پوری کی نیاز ہو۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی کھیر پوری کی نیاز پندرہویں شب کو کرے گا اور جو اس میں مالی طور پر حصہ لے گا، یا جس طرح بھی
شریک ہوگا،یا خالی خوش ہوگا اس کو بھی دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نواز دےاور اس
کو امام جعفر صادق رضی اللہُ عنہ کا خصوصی فیض
عطا فرما اور ان کے نانا جان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت
نصیب فرمااور بے حساب مغفرت اس کا مقدر فرما، جو میری مدنی بیٹی بھی اس میں حصہ لے
اس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم