آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
حضرتِ سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مَحبوبِ ربُّ
العزت،مُحسنِ انسانیت عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ
مغفرت نشان ہے کہ”جب اللہ عزوجل کسی بندے کی مغفرت فرمانا چاہتاہے تو
اسے گناہ سے روک دیتاہے اور جب اللہ عزوجل کسی بندے کاعمل قبول کرنا چاہتاہے تو
اسے نیک عمل کی طرف مائل کر دیتاہے “۔ (آنسو
کا دریا، ص37)
حضورنبی پاک، صاحب لولاک، سیاح افلاک صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:
”جس بندے کی آنکھوں سے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے سبب آنسو نکل کر چہرے تک پہنچتے ہیں تو اللہ عزَّوَجَلَّ اس
کو آگ پر حرام فرما دیتاہے اگرچہ وہ مکھی کے سرکے برابر ہوں“۔ (سنن
ابن ماجۃ،ابواب الزھد ، باب الحز ن
والبکاء، الحدیث ۴۱۹۷ ، ص ۲۷۳۲)
عاشقان
رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے، انہیں نیکیوں کی طرف راغب کرنے اور گناہوں
سے بیزار کرنے لئے آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب اور بعض مقامات پر بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن رحیم یار خان سے
مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں رکن شوریٰ حاجی
محمد علی عطاری اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا
عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔