پچھلے دنوں عرسِ حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی اور ناظمینِ اعلیٰ سمیت دیگر ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مفتی فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)