آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
علم
دین کی اہمیت پر تین فرامین مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
٭جو
شخص طلب علم کے لئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو، اللہ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،
کتاب العلم، باب فضل العلم، الحدیث2656، ج4، ص294)
٭جو
کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرائض کے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا
پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کرلےاور پھر لوگوں کو سکھائےتو وہ جنت داخل
ہوگا۔ (الترغیب و الترہیب، ج1،
ص54، حدیث20)
٭
اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کو
علیحدہ کرکے ان سے فرمائے گا: اے علما کے گروہ ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لئے
تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیاتھا اور تمہیں اسے لئے علم نہیں دیا تھاکہ تمہیں
عذاب مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ،
الحدیث 211، ص69)
عالم
اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی میں بھی عاشقان رسول کو علم دین
سیکھنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج رات دنیا
بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ بائی پاس روڈ خانقاہ شریف سے
مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی سرائے
عالمگیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی،فیضان مدینہ ساکرو
ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں رکن شوری حاجی محمد ایاز
رضا عطاری اور جامع مسجد حنفیہ ڈسٹرکٹ ملیر 2، قائد آباد ٹاؤن کراچی میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔