گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن
حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ماہِ رجب المرجب میں سحری اجتماعات منعقد
کرنے کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے صوبائی و
ڈویژن اور دیگر شعبہ جات کے صوبائی ذمہ
داران (جن میں شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ مدنی کورسز، شعبہ تعلیم، شعبہ
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز، شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم، شعبہ اسلامی
بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، ائمہ مساجد، مدنی مراکزفیضان مدینہ، شعبہ عشر، شعبہ عطیات
بکس، شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ اور شعبہ خدام المساجد و المدارس شامل تھے) نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری
نے سحری اجتماعات کی تیاریوں کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے اس کے اہداف دیئے جس پر شعبہ
اصلاح اعمال کے صوبائی ذمہ دار حاجی محمد عامر عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ ماہِ رجب المرجب میں کم و بیش4ہزار ایک سو (4100) سحری اجتماعات کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے یہ مدنی مشورہ آن لائن ہوا جبکہ چند
اسلامی بھائی رکنِ شوریٰ کے ہمراہ اُن کے آفس میں موجود تھے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)