19 شوال المکرم, 1443 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بدین میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے درمیان
مدنی مشورہ
Sat, 22 Jan , 2022
119 days ago
گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر بدین میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام
ہوا جس میں بھنبھور ڈویژن مشاورت اور دیگرشعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات
منعقد کرنے،سالانہ عطیات اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔( رپورٹ: محمد
عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)