.jpg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ کفن دفن
اورمدرسۃالمدینہ بوائزکےزون وکابینہ ذمہ داراسلامی بھائیوں کےلئےایک نشست کااہتمام
کیاگیاجس میں شعبےسے تعلق رکھنےوالےدیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین
عطاری نےذمہ داران سےگفتگوکرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کافالواپ لیااور نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم
کئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنوں بن قاسم زون میں
مدرسۃالمدینہ(بوائز)،جامعۃالمدینہ(بوائز)اورجامعۃالمدینہ( گرلز)کےذمہ دار اسلامی
بھائیوں کےمدنی مشورےکااہتمام ہواجس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں
نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری نےذمہ داران کی دینی، اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسے تربیت فرماتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےاورزیادہ سےزیادہ مدارس المدینہ (بوائزوگرلز) اورجامعۃالمدینہ
(بوائزو گرلز) کھولنے
کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےرکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری کےہمراہ دینی کاموں
کےسلسلےمیں کلفٹن دہلی کالونی کادورہ کیاجس دوران انہوں نےمقامی جامع مسجدامِ عطار
میں ایک اسلامی بھائی کےوالد کی سوئم کےموقع پرسنتوں بھرابیان کیا۔
اس کےعلاوہ صلوٰۃوسلام اوردعاکاسلسلہ رہاجس
کےبعدرکنِ شوریٰ نےاُن سے تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی جس پراُس اسلامی
بھائی نےاظہارِتشکرکیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت مکتبۃالمدینہ کابستہ(اسٹال)بھی لگایاگیاجس
پررکنِ شوریٰ نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کوامیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم
العالیہ کی نئی کتاب ”نمازکاطریقہ“
خریدکرپڑھنےکی ترغیب دلائی۔
مزیدرکنِ شوریٰ نےایک بیماراسلامی بھائی سےعیادت
کی نیزایک اسلامی بھائی کےگھرکابھی جدول رہاجس دوران رکنِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں
کونیکی کی دعوت دیتے ہوئےاُن کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں محفل نعت بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شر کت کی۔
نگران
برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث اعظم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء کو کراچی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر
دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شر کت کی۔
نگران
برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
ڈسکہ کابینہ کے اطراف بھولا موسی میں اجتماع میلاد کا
انعقاد، حاجی اظہر عطاری نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء کو ڈسکہ کابینہ کے اطراف بھولا موسی میں
اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، سنت رسول ﷺ کے مطابق
زندگی گزارنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔
MNAطلال چوہدری کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد ، مولانا عمران
عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
22
نومبر 2021ء کو MNAطلال
چوہدری کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی
کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور دیگر امور پر
کلام کیا۔ آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔
ملتان میں تاجروں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
.jpg)
20
نومبر 2021ء کو ملتان میں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں بڑھ چڑھ کر دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب
دلائی۔آخر دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری اور حاجی قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔
ملتان میں MPA جاوید اختر کی رہائش
گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، حاجی
عمران عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
20
نومبر 2021ء کو ملتان میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام MPA
جاوید اختر کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز و اقارب اور دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے اور انسانیت
کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری اور حاجی قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔
فیصل آباد میں مرزا انجم کمال بیگ کی رہائش گاہ پر دینی
حلقے کا انعقاد، حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء فیصل آباد میں مرزا انجم کمال بیگ (SSP
Patrolling Faisalabad) کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا
گیاجس میں بیورو کریٹس نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنی
مصروفیت سے کچھ وقت نکال کر دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی
موجود تھے۔
نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری کی ملتان کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے ملاقات
.jpg)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے شیڈول
پر ہیں۔
اسی
سلسلے میں 18 نومبر 2021ء کو نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ملتان میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے
ملاقاتیں کیں اور دینی امور پر کلام کیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں ملتان میں دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور ماتحت ذمہ داران کودینی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد
اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
پولیس لائن ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، حاجی
عمران عطاری نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو پولیس لائن ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں D.S.Pمحمود، S.P حسن، S.Iآصف
سمیت دیگر اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو لوگوں کے
ساتھ حسن سلوک کرنے، ہمدردی کرنے اور دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم
عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔