پچھلے دنوں کراچی سٹی کے ائمہ مساجد ذمہ دارحافظ محمد وقار عطاری اور اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی مولانا زید نیاز عطاری مدنی کی دادی جان کا انتقال ہو گیا جس پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مرحومہ کے گھر والوں سے تعزیت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحومہ کےبیٹے محمدزید نیاز سمیت خاندان کے دیگر افراد سے اظہارِتعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔اس دوران نگران ِاورنگی ٹاؤن اسید عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)