دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ مرحوم شفاعت حسین عطاری جو کہ پچھلے دنوں انتقال کر گئے تھے اُن کی قبرپر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے والد اور بھائیوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر نگران اورنگی ٹاؤن اسید عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)