دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیفنس لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب فیصل حیات خان جبوآنہ کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)