پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےزیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ شعبے کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی  محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا اہم ترین شعبہ بن چکا ہے کیونکہ اس کے ذریعے دعوت اسلامی کا پیغام اور نیکی کی دعوت دنیا بھر پہچانا آسان اور جلد تر ہوتا جارہا ہے۔ہمیں ایسے لوگ بھی ملے ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر بنائی ہوئی ہماری ویڈیوز  کو دیکھ اپنے اندر تبدیلی پیدا کی ہے۔یہ ہمارے لئے اللہ کی بہت بڑی نعمت اور بہت بڑا کرم ہے ۔

نگران شوریٰ نے اسٹاف کو مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے لئے بنائے پروگرامز اور کلپس سے ہمیں اپنے اندر  بھی مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

اجتماع کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تعریفی شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور متعلقہ شعبے کے ہیڈ بغداد رضا عطاری بھی موجود تھے۔