26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب مختلف شخصیات
کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی و کاروباری
شخصیات نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کیا نیز عاشقان رسول کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب
”فیضان نماز“ تحفے میں دے کر اُسے پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔