پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں دارالافتاء اہلسنت داتا دربار لاہور کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے استاذالحدیث مفتی ہاشم خان عطاری سمیت دارالافتاء اہلسنت کے دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں دارالافتاء اہلسنت کے اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو اس شعبے کے ذریعے کی جانے و الی دینی خدمات کے حوالے سے بریف کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)