26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے شہر
سیالکوٹ میں 13 جنوری 2022ء
بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ
ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجو
اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ سیالکوٹ نے کم و بیش 12
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ (مسجدمیں) اعتکاف بھی کیا جس میں نمازِ تہجد اور بعد فجر سننے
سنانے کا حلقہ لگایا گیا۔(رپورٹ: محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ
شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)