دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رنگ پورہ ڈویژن سیالکوٹ میں 13 جنوری 2022ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام  اور اساتذۂ کرام سمیت ناظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ناظمِ جدول مرکزی جامعۃ المدینہ مولانا ارسلان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجو اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے (مسجدمیں) اعتکاف بھی کیا جس میں نمازِ تہجد اور بعد فجر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)