پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور ڈیفنس میں قائم جامع مسجد حسن مہتاب چرڑ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجو عاشقانِ رسول کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)