پچھلے دنوں مری میں ہونے والے حادثے کے سبب وفات پانے والے محمد ظفر اقبال کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی منصور عطاری نے بھی مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔بعدازاں رکنِ شوری ٰ نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعا کروائی جس پر اہلِ خانہ نے اظہارِ تشکر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)