دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء کو جامع مسجد عشق رسول، کنری روڈ سامارو سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”ضروری پیغام کونسا ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فضول کاموں سے بچتے ہوئے اپنا قیمتی وقت نیکی کے کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔