13 جنوری کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
قرآن
پاک میں ہے:إِنَّمَا
يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ۔ترجمہ کنز
الایمان” اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں“
جو
کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے
اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو
سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔حضرت ِسیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں :’’ میں رسولُ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلّم
سے یہ بات سننے کے بعد کوئی حدیث نہیں بھولا۔ ‘‘ (الترغیب
والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰،
ج۱، ص۵۴)
٭ایک
ساعت علم حاصل کرنا ساری رات قیام کرنے سے بہتر ہے۔ (مسند
الفردوس،ج2،ص441،حدیث:3917) ٭ علم
اسلام کی حیات اور دین کا ستون ہے۔ (کنز العمال، جزء10،ج 5،ص58، حدیث:28657)
٭مرنے کے بعد بھی بندے کو علم سے نفع پہنچتا رہتا ہے۔(مسلم، ص684،
حدیث:4223)
٭ علم کی مجالس جنّت کے باغات ہیں۔ (معجم
کبیر،ج11،ص78،حدیث:11158)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ہرجمعرات پابندی کے ساتھ ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بھی
عاشقان رسول کو دینی تعلیم سے سیراب کیا جاتا ہےتاکہ وہ اپنی روزمرہ کے مصروفیات
اور عبادات کو احسن انداز میں عین شریعت کے مطابق مکمل کرسکیں۔
ہر
ہفتے کی طرح 13 جنوری 2022ء کو بھی بعد
نماز عشاء رات ساڑھے آٹھ بجے دنیا بھر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع ہوجائیں گے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نورانی مسجد نشتر اسکوائر ملیر، کراچی میں
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیاجائیگا۔ اس کے علاوہ مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ”مال
و اولاد قرب الٰہی کا ذریعہ کیسے بن سکتے ہیں؟“کے موضوع پر ، حسن مہتاب چڑڑ
ڈیفنس کینٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ
ٹنڈو الٰہ یار میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔