دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15 نومبر 2021ء کو ہل پارک مارکیٹ کراچی کی جامع مسجد عمر فاروق میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناظم آباد کراچی میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خاموش کالونی کراچی میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں پاکستان میں قائم مختلف مدنی مراکز میں قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

ان اجتماعات میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرا ن مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی 19نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں، 21 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن، 23 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو،قصور روڈ لاہورمیں اور 26 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11 میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔


14 نومبر 2021ء کو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں محفل نعت بسلسلہ گیاہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ بہار مدینہ مولانا شکیل خان عطاری مدنی سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے اور تعلیمات غوث پاک رضی اللہ عنہ کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت16نومبر2021ءبروزمنگل محمود آباد کابینہ (شاہین گراؤنڈ منظور کالونی) میں ہونے والے گیارہویں شب کے اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران نےگزشتہ روز جنیجو ٹاؤن اور ڈیفینس ویو کے اطراف میں نیکی کی دعوت کااہتمام کیاجس دوران اسلامی بھائیوں کواس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ کابینہ خادم حسین عطاری نےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کےہمراہ رکن ِصوبائی اسمبلی سعید غنی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےگیارہویں شریف کےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔

رکنِ صوبائی اسمبلی نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کوسراہااورگیارہویں شریف کےاجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کااظہاربھی کیا۔ (رپورٹ:  غلام مصطفیٰ عطاری رکن زون جڑانوالہ و ریجن کارکردگی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت ڈیفنس کابینہ کی ڈویژن فیز 7 کا مدنی مشورہ ہواجس میں  مختلف شعبےسےتعلق رکھنےوالےذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

نگرانِ کابینہ ڈیفنس غلام مصطفیٰ عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کو بڑھانے اور کارکردگی مضبوط کرنے کے حوالے سےگفتگو کی جس پراس مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمد حماد رضا ڈیفنس کابینہ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو کراچی کے علاقے گارڈن کی مقامی مسجدمیں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر ماہ پابندی سے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء بروز جمعہ صبح 10:00 بجے Jinnah Auditorium, Bahauddin Zakariya University – BZU, Multan میں ایک دن کا سیمینار منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس سیمینار میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی Social Responsibility & Islam“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں۔

یونیورسٹی کے تمام اسٹوڈنٹس اور اسٹاف سے شرکت کی درخواست ہے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 نومبر 2021ء کو آگرہ تاج کالونی کراچی کی مقامی مسجد میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت کھاریاں میں نیو جامعۃ المدینہ کے قیام کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔

جامعۃ المدینہ کا سنگ بنیاد نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رکھا اور عاشقان رسول کو اس کے تعمیراتی کاموں میں تعاون کرنے اور جلداز جلد جامعۃ المدینہ کا آغاز کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کے والدین کے ایصالِ ثواب (برسی) کے سلسلے میں آج رات بعد نماز عشاء جامع مسجد فیضان مشکل کشا، گلشن اقبال13-Bریلوے سوسائٹی کراچی میں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جائیگا۔

محفل کا آغاز نماز عشاء کے بعد 8:20 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوگا، 8:50 تک نعت خوانی کا سلسلہ ہوگاجبکہ رات 9:00 بجے رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

آخر میں صلوۃ و سلام کے بعد لنگر غوثیہ کا بھی اہتمام ہوگا۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔