25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2022ء بروز
جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے پُلی حبیب ڈویژن میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمداظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور آخر میں دعا بھی کروائی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے(مسجدمیں) رات
اعتکاف کیا جس میں بعدِفجر تفسیر سُننے کا حلقہ لگایا گیاجبکہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ
شجرہ ٔقادریہ عطاریہ بھی پڑھا ۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ مدنی چینل عام کریں ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)