پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مدرسۃالمدینہ پتوکی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکینِ ڈویژن اورشعبہ جات کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پر نگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں احسن اندازمیں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران کی دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں یونٹس جمع کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی گئی اور نئےاہداف دیئےگئے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اہم اعلان!

31 اکتوبر 2021ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمائیں گے۔

مدنی مشورے میں زون نگران، اراکین ریجن، اراکین زون، نگران کابینہ، اراکین کابینہ، ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت، علاقہ نگران اور مضبوط عطیات جمع کرنے والے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عشاء کی جماعت 7:45 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے تمام  اجیر اور چائنیز لینگویج کورس کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران شعبہ چائنیزلینگویج ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مطیع اللہ شعبے میں کام کرنے، اس کی ڈاکیومینشن بنانے اور اپنے اپنے کاموں کا ٹاسک بنانے پر تربیت کی۔ ڈاکٹر مطیع اللہ نے تمام اسلامی بھائیوں کوشعبے میں اچھے انداز سے کام کرنے کا ذہن دیا تاکہ دعوت اسلامی کا کام چینی زبان میں بھی اچھے انداز سے ہوسکے اور مدنی مقصد پورا کرنے میں کامیابی حاصل ہو جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے نگران بن قاسم زون سید فضیل رضا عطاری کی عیادت اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سید فضیل رضا عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دعائیہ پیغام بھی سنایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر جیل کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں D.S.Pصاحبان، S.Pڈسٹرکٹ ملیر جیل سید ارشد حسین شاہ اور D.I.Gجیل خانہ جات سندھ ناصر خان سمیت قیدیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکاکو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔


حسن کالونی بائی پاس وار برٹن میں شاندار تعمیر کے بعد مسجد فیضان غوث الاعظم کا افتتاح کردیا گیا۔

23 اکتوبر 2021ء کو افتتاحی تقریب کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے اور مسجد کو دینی کاموں کے ذریعے آباد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کی ٹاپ رینکنگ LUMS یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

نگران پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلسی ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے اور سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 23اکتوبر2021ءبروزہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پتوکی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں اراکین ِڈویژن مشاورت و شعبہ جات ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگرانِ زون منیر عطاری نےذمہ داران سے 12دینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی اورنئےاہداف بھی دیئے۔

اس کےعلاوہ پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃ المدینہ بوائز کی تعمیرات کےسلسلےمیں بھی کلام کیاگیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021ء کو کراچی کے علاقے کریم آباد میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے موقع پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور علاقے کے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے واپڈا سٹی ڈی بلاک میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


24 اکتوبر 2021ء کو ملک شام سے تشریف لائے ہوئے سلسلہ قادریہ کے عظیم پیشوا سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ملاقات کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے انہیں دنیا بھرمیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی وفلاحی پربریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل مشائخ کرام نےمدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد ہاشم خان عطاری صاحب سے ملاقات کی جبکہ مفتی صاحب نے علمائے کرام کو اپنی لکھی ہوئی کتاب تحفے میں پیش کی۔