25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مردان کے بڑے عالمِ دین علامہ فضل سبحان قادری خان صاحب سے ملاقات کا سلسلہ
Wed, 29 Dec , 2021
2 years ago
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5کا دورہ کیا
جس دوران انہوں نے مردان کے بڑے عالمِ دین
حضرت علامہ فضل سبحان قادری خان صاحب کے
گھر پر اُن سے ملاقات کی۔
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دنیا بھر میں کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں فضل سبحان قادری خان صاحب نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)