دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر ریلوے اسٹیشن والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے 30 دسمبر 2021ء اور 6 جنوری 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے سنتوں بھرے اجتماعات کے انتظامات اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے متعلق مفید مشورے دیئے۔

واضح رہے30 دسمبر 2021ء اور 6 جنوری 2022ء کو منعقد ہونے والے اجتماعات میں نگران ِڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم عطاری اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)