حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عَمرو رضی اللہ عنہما سے روايت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمايا ”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ پاک کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے“۔ (طبرانی اوسط ، با ب المیم، رقم ۸۶۹۸، ج ۶، ص۲۵۷)

حضرتِ سیدنا حذیفہ بن یَمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سید المبلغین، رحمۃ اللعلمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایاکہ” علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے“۔ (طبرانی اوسط ، رقم ۳۹۶۰،ج ۳ ،ص ۹۲)

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بھی مسلمانوں کو علم دین سیکھنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کرتی ہے۔ ان میں سے ایک ایونٹ ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی سے ہر جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہوتا ہے۔ ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور رات آرام کے بعد نماز تہجد ادا کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اجتماع میں رات گزارنے والے بعض عاشقان رسول نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کے بعد نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں بھی سفر کرتے ہیں۔

اس ہفتےبھی 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر بعد نماز عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پرہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائیگا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15، نزد 13 نمبر بس اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤ الدین میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال، لاہور میں مولانا محمد ثوبان عطاری کا بیان ہوگا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema