دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے دینی کاموں کےسلسلے میں پتوکی کے نظام پورہ گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پھول منڈی میں چوک درس دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور نورانی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایڈووکیٹ حاجی محمود عطاری کی تائی امی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)