دنیابھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے مبلغین واراکینِ شوریٰ کا  وقتاً فوقتا ًملک و بیرونِ ملک دینی کاموں کے سلسلے میں آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ پہنچےجہاں سندھ صوبائی مشاورت کے نگران و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے انکااستقبال کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ میں موجود حضرت بابا خاکی اور حضرت صنورتی سائیں رحمۃ اللہ علیہما کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےکوئٹہ میں ایک شخصیت کےگھر پر جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اسٹاف اور تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایااور ملاقات بھی کی جبکہ کوئٹہ میں بلوچستان مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں صوبائی مشاورت نگران حاجی انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان  مشاورت نے  ذ مہ داران کو بلوچستان میں دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کو مضبوط اوربہتر کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے ۔  ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)